جزیرہ مالٹا کی دریافت؟



  جزیرہ مالٹا کی دریافت؟ 

جزیرہ مالٹا کی دریافت؟
جزیرہ مالٹا کی دریافت؟


جزیرہ مالٹا کو سب سے پہلے فینقی عربوں نے دریافت کیا 750 قبل مسیح میں بحری جہازوں کو فینقی مالٹا میں لنگر انداز کرتے ہیں ۔۔ لفظ مالٹا دراصل آرامی اور عربی زبان کا لفظ ہے" ملطا یا ملیطا"جسکے معنی پناہ گاہ یا دیوار کے ہیں ۔۔ کھنڈرات اور تعمیرات سے محققین نے یہ واضح کیا ہے کہ جزیرہ مالٹا کو سب سے فینقی سور یا کارتھیج کے عربوں نے آباد کیا ۔۔ لیبیا تیونس اور اٹلی کے درمیان واقع جزیرہ مالٹا پر ہر دور میں حملہ ہوتا رہا ہے ۔۔ 750 قبل مسیح میں اسے فینقیوں نے 440 قبل مسیح میں تیونس کے فینقیوں نے 260 قبل مسیح میں رومیوں نے 800 ء میں عربوں نے 1060 ء میں نارمنوں نے مالٹا پر یکے بعد دیگرے متعدد حملے کیے 1813 ء میں مالٹا کو برطانیہ کا کالونی بنایا گیا۔۔  لیکن مالٹا کو آباد کرنے اور اسے مہذب بنانے میں فینقی عرب اور میں جزیرہ نما عرب کے عربوں نے بڑا کردار ادا کیا ۔۔۔

مالٹا کی ابادی پانچ سے چھ لاکھ ہے عربوں کے دور میں اسکی آبادی بیس ہزار سے زائد تھی ۔۔۔

مالٹا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقہ جس کا نام Hagar qim یعنی حجر قیم جسکے چاروں اطراف پتھروں سے بنی دیوار ہے Hagar qim دراصل عربی زبان کا ہی لفظ ہے  جسکے معنی بلندی پر بنی چوٹی یا چاروں طرف سے گھری دیوار ۔۔ حجر قیم ہی میں "نجدرہ" mnjadra کے کھنڈرات ہیں انکی دیواروں میں چھوٹی چھوٹی سراخ بنے ہیں جسے عربی میں اسے نجدرہ یعنی چیچک زدہ دیوار بھی کہتے ہیں ۔۔۔

سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ تمام مالٹا میں عربی اور آرمی زبان بولی جاتی ہیں محققین کے مطابق مالٹا میں عربی زبان عربوں سے قبل فینقیوں کے دور میں بولی جاتی تھی  اگر آپ مالتیس زبان کا موازنہ عربی سے  کریں گے تو آپ کو عربی زبان ہی ملے گی کیوں کہ قدیم دور سے ہی مالٹا  آرامی اور عربی باشندوں کا کالونی رہا ہے اسکے علاؤہ مالٹا میں اطالوی اور انگریزی زبان بھی بولی جاتی ہے ۔۔۔ 


گلگمش کی تختی


ظلم و جبر کی ہولناک داستان

إرسال تعليق

Post a Comment (0)

أحدث أقدم