کپڑا رنگنے کی تاریخ
کپڑوں کو رنگنے کی صنعت سب سے پہلے فینقیوں نے ایجاد کی ۔۔۔ یہ 1200 قبل مسیح کی بات ہے جب فینقی کشتیوں کے ذریعے دور دراز سفر کیا کرتے اور سمندروں کی گہرائیوں سے جواہرات جن میں موتیاں ،ہیرے وغیرہ شامل تھے نکالتے ۔۔۔
![]() |
| کپڑا رنگنے کی تاریخ |
پہاڑوں سے سونا نکالنا یاقوت و زمرّد سے مزین برتن تیار کرنا اور ارغوانی رنگ ..purple color.. کے موجد بھی فینقی عرب تھے ۔۔ جس کی وجہ سے اہل یونان انہیں " فینقی " فیونیشنز Phoenicians کہتے تھے ۔۔۔ ارغوانی رنگ کو فینقی snail..سست ترین جاندار سے حاصل کرتے تھے وہ اس جاندار کو ایک دیگ میں ڈال کر ابھالتے جب انکا رنگ ارغوانی ہوتا تو اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑتے اور ان سے ارغوانی رنگ حاصل کرتے اسکے بعد اسکا پاؤڈر بنا بنا کر color dying.. کپڑوں کو رنگتے ۔۔۔ دنیا میں کشتیاں بنانا ، ٹیکسٹائل حتی کہ فرش کو ماربل کرنا بھی فینقیوں کی ایجاد ہیں ۔۔۔ قرآن کریم نے اس قوم کو ذات العماد کہہ کر پکارا ہے ۔۔۔
کیوں کہ ستون بنانے والے یہی لوگ تھے جو عاد کے چچا زاد بھائی تھے ۔۔۔ آج بھی جہاں جہاں انہوں نے کالونیاں بنائی تھی انکے ستون اور تعمیرات موجود ہیں ۔۔سپین کے ساحلی علاقے cadez . طنجه tigiz . جو مراکشی ساحلی علاقہ ہے ، کریٹ یونانی ، صلقیہ ، سردانیہ اٹلی کے جزیرہ کےعلاؤہ قبرص ، ترکی یونان کا مشترکہ جزیرہ صور لبنان تیونس کارتھیج لیبیا لبدہ اور طرابلس ، مصر میں نیل کے کنارے میمفس میں انکے بقایاجات آج بھی موجود ہیں ۔۔ یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ مصر اور یونان میں بتوں کو متعارف کروانے والے بھی یہ فینقی تھے ابو لہول ، ہیراکلیس زیوس یہ سب فینقی دیو مالائی شخصیات تھی جنہیں مصریوں اور یونانیوں نے اپنایا یہی نہیں دنیا میں خطوط کے موجد نیز رومن و عربی خطوط بھی انہی کی ایجاد ہے جسے خود مغربی مورخین نے تسلیم کیا ہے ۔۔
بائبل ان عمالیقی اور فینقیوں کو عیسو بن اسحاق بن ابراہیم علیہ السلام کی نسل بتاتا ہے جبکہ انباط یعنی ان نبطیوں کے بارے میں مورخین کا خیال ہے کہ یہ اسمعیل بن ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے نابت کی اولاد ہیں ۔۔ لیکن در حقیقت یہ انباط نبیط بن کنعان بن ماش بن ارم بن سام کی اولاد سے تھے بعض نے لاوذ لکھا ہے جنکی تاریخ 3500 قبل مسیح سے آگے ملتی ہے ۔۔ یاد رہے کہ 332 قبل مسیح میں جب سکندر نے صور لبنان پر حملہ کیا تو بعض فینقی وہاں سے ہجرت کرکے لیبیا اور کارتھیج چلے گئے جہاں برقہ خاندان کی حکومت تھی جو تیز رفتاری سے جنگیں لڑا کرتے تھے اسی لیے انہیں "برقہ" یعنی بجلی کی کڑک کہتے تھے ۔۔۔ انہی میں ہلمکار برقہ اور اسکا بیٹا حینی بال برقہ تھے جنہوں نے فرانس اور اٹلی والوں کو ہاتھیوں سے خوفزدہ کیا اور بیس سال تک ان پر حکومت کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں